10 اکتوبر 2023 - 08:06
صہیونی حملے میں حزب اللہ کے مجاہدین کی شہادت کے جواب میں، صہیونی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر غاصب صہیونی ریاست کی فضائیہ کی بمباری میں حزب اللہ لبنان کے تین مجاہدین شہید ہوئے، اور حزب اللہ لبنان نے بھی صہیونی ٹھکانوں کو توپخانے اور میزائلوں کا نشانہ بنایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق حزب اللہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ انہوں نے "برانیت" اور "افیقیم" میں واقع صہیونی فوجی چوکیوں کو گائیڈڈ راکٹوں اور مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ حزب اللہ نے الجلیل میں صہیونیوں کے کمانڈ سینٹر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے کہا ہے: ہم نے جنوبی لبنان میں غاصب صہیونی ریاست کے حملوں میں اپنے مجاہدین کی شہادت کے رد عمل کے طور پر جوابی حملہ کیا ہے۔

ادھر صہیونی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کی طرف سے 13 مارٹر گولے لبنانی سرحد کے قریب واقع اسرائیلی فوجی چوکی کی طرف داغے گئے ہیں۔

قبل ازیں صہیونیوں نے کل جنوبی لبنان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے مجاہدین "حسام محمد ابراہیم"، "علی حسن حدرج" اور "علی رائف فتونی" نے جام شہادت نوش کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110